شمالی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے وزیراور محسود قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑے کا خطرہ ٹل گیا

شمالی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس شمالی وزیرستان کی کوششوں کی وجہ سے وزیراور محسود قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑے کا خطرہ ٹل گیا۔ دونوں قبائل کے افراد (نزمیرئ) زمینی تنازعہ پر مورچہ زن ہوگئے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان، اسسٹنٹ کمشنر رزمک حمزہ ظہور، ایس ایچ او لوی دراز اور تحصیلدار محمد یعقوب نے قبائل کے درمیان جرگے کئے اور شام 9 بجے تک تمام مورچہ زن افراد کو مورچوں سے نکال دیا۔ اس سلسلے میں دونوں قبائل کے درمیان جرگہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس شمالی وزیرستان و جنوبی وزیرستان کے سر پرستی میں رزمک میں کیا جائے گا تاکہ مسلہ کا پُر آمن حل نکالا جاسکے۔