ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار میں ریسکیو1122 سٹیشن قائم

ضلع کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر احمد خان نے آج ریسکیو 1122کا بمقام ٹل پاراچنار روڈ باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر تحصیلداران، ٹی ایم اے، ہائی وے اور ایس آر ایس پی سمیت مختلف محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعدریسکیو1122کے ہیڈز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کو ریسکیو 1122کے مختلف سیکشن کے متعلق بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اب ریسکیو 1122کے جتنے مسائل ہیں ان میں کوئی کسر باقی نہیں رہے گی اور ریسکیو ،1122کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ آخر میں ریسکیو 1122کے ہیڈز نے ضلعی انتظامیہ کرم، ٹی ایم اے، بلڈنگ مختلف محکمہ جات اور این جی اوز کے آفسران کا افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ سمیت اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر احمد خان،تحصیلدار محال کرم امتیاز احمد، تحصیلدار محمد طارق، تحصیلدار فضل رحیم، ٹی ایم او اپر کرم سید بہار حسین، ایکسین بلڈنگ نور صاحب کے علاوہ ایس آر ایس کے کوارڈینیٹر محمد ارشد اور سرکاری و غیر سرکاری اراکین نے شرکت کی۔