خیبر: اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا نجی سکولوں کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا نجی سکولوں کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر نے مسلم پبلک سکول فاروقیہ میں اساتذہ کرام کیساتھ ملاقات اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز کا اپنانے کے لئے ہدایات جاری کی۔سکول میں ایس او پیز پر عملدرامد ہورہا تھا جس کے لئے سکول انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ایس او پیز اور سماجی فاصلے پر عملدرامد یقینی بنائی جائیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کا روک تھام ممکن ہوسکیں۔