پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے وزیرستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ، محمد اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیرنے کہا ہے کہ‏الحمداللہ وزیرستان کے حالات کئی سال پہلے اسطرح نہیں تھے جو آج ہے، پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور کوششوں کی وجہ سے وزیرستان میں امن کی فضا قائم ہوئی، آج وزیرستان کے عوام خوشی کی زندگی گزار رہیں ہے۔ کچھ لوگ وزیرستان کے عوام کو ورغلا رہیں ہے وہ اپنی ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

اقبال وزیر نے اپنےٹویٹر پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں مقامی وزیرستان کے عمائدین اور جوانوں نے پاکستانی پرچم بلند کیا اور امن کے گیت گائے ، امن ، خوشی اور خوشحالی کا اشارہ کیا۔اقبال وزیر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہشمالی وزیرستان میں امن جیت گیا، یہ حقیقی پاکستان ہے، دنیا نے دیکھ لیا پرعزم قومیں کیسے مشکلات سے نکلتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔قبا ئلی عوام اور سکیورٹی فورسز نے مل کر امن کی فضا بحال کی ہے۔ اس کا نتیجہ یہی ہے کہ معمولات زندگی بحال ہوں۔ شمالی وزیرستان کے لوگ خوش ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔