خیبر :ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کا سرکاری سکولوں کا دورہ

خیبر :ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا گورنمنٹ سکولوں کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر نے سکولوں میں اساتذہ کرام کیساتھ ملاقات اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز کا جائزہ لیا۔سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ایس او پیز اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنائی جائیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کا روک تھام ممکن ہوسکیں اور اس وباء کے دوبارہ پھیلاو سے بچاجاسکیں۔