خیبر: طورخم بارڈرکو خوبصورت بنانے کیلئے صفائی مہم کاآغاز

خیبر:ضلع خیبر طورخم بارڈر پر ٹی ایم اے کسٹم حکام اور طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کا صفائی مہم کے حوالے سے واک اور صفائی کا افتتاح کر دیا کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر پر ٹی ایم اے کسٹم حکام اور کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کا مشترکہ صفائی مہم کے حوالے سے واک کیا گیا اور صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا صفائی مہم میں ٹی ایم او لنڈیکوتل شہباز خان طورخم کسٹم سپر ٹنڈنٹ یعقوب شاہ طورخم کسٹم کلئیر نس کے سینئر ایجنٹ واجد علی شینواری پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء قیوم شینواری حضرت علی شینواری و دیگر افراد نے شرکت کی طورخم بارڈر صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر ٹی ایم او لنڈیکوتل شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طورخم بارڈر پر صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا ہے جس کے لئے 3رکنی ٹی ایم اے اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں جوکہ روزانہ کے بنیاد پر صفائی کریگی انہوں نے کیا کہ طورخم بارڈر تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں اس لئے طورخم بارڈر کی صفائی کا نظام مزید بہتر کرانے کے لئے عملی اقدامات کی جائے گی جوکہ آج باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا ہیں طورخم بارڈر پر گندگی کے لئے ایک بڑا ڈسبین لگا دیا ہیں جس میں سارا گندگی ڈال دی جائے گی ٹی ایم او شہباز خان نے کہا کہ لنڈی کوتل میں صفائی مہم کی طرح طورخم بارڈر پر صفائی کا نظام مزید بہتر کی جائے گی تاکہ طورخم بارڈر پر صفائی کا نظام بہتر ہوسکے اور تاجروں کسٹم کلئیر نس ایجنٹس ٹرانسپورٹرز اور عوام کے مشکلات میں کمی آجائے انہوں نے طورخم بارڈر پر تاجروں کسٹم کلئیر نس ایجنٹس ٹرانسپورٹرز اور عوام سے اپیل کی طورخم بارڈر پر صفائی کا نظام بہتر کرنے کے لئے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور طورخم بارڈر پر پر صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ طورخم بارڈر پر صفائی کا نظام بہتر ہوسکے طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس. ٹرانسپورٹرز تاجروں اور عوام نے صفائی مہم کا آغاز اور اقدامات پر ٹی ایم اے حکام اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔