ضلع باجوڑ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قبائلی مشران متفق

باجوڑ:باجوڑ میں امن و امان کے حوالے سے مشران کا ڈپٹی کمشنر کیساتھ گرینڈ جرگہ،ضلع باجوڑ میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے باجوڑ کے مشران کا متفقہ جرگے نے ڈپٹی کمشنر محمد فیاض شیرپاؤ سے ملاقات کی۔جرگے میں ضلع باجوڑ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی۔قبائلی مشران نے متفقہ طور پر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ضلع باجوڑ کے مشران باجوڑ میں امن برقرار رکھنے اور امن کو پائیدار بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور جملہ سیکیورٹی اداروں کو یقین دلایا کہ ہم نے ہمیشہ انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مسائل باہمی صلاح و مشورے سے حل کرنے کیلیے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔تاکہ ضلع باجوڑ میں امن و امان برقرار رہے۔ مشران نے ڈپٹی کمشنر کو ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی دی۔ جرگے کے بعد ملک کی سلامتی و بقا اور ضلع باجوڑ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ۔ جرگے میں سابق پارلیمنٹرین اور قبائلی چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔