لنڈیکوتل میں زیر تعمیر سرکاری سکول میں ناقص میٹریل کے استعمال کاانکشاف ، ٹھیکیدار کومزید کام کرنے روک دیا گیا

خیبر: لنڈیکوتل میںزیر تعمیر سرکاری پرائمری اسکول میں ناقص میٹریل کے استعمال پر ٹھیکیدار کومزید کام کرنے روک دیا گیا،عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لنڈیکوتل کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر کو سکول میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھے جس پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔متعلقہ ٹھیکیدار کو غیر معیاری کام کرنے پر کام سے روک دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ متعلقہ حکام کے ہمراہ منظور شدہ سکیم کے مطابق ہی تعمیرات کو آگے بڑھایا جائیگا۔مزید سختی سے ہدایات دی گئی کہ بہتر اور پائیدار تعمیر پر خصوصی توجہ دیکر پایہ تکمیل تک پہنچائے تاکہ سکول میں حصول علم کے لئے آنیوالوں کو بہتر انداز میں سہولیات سے مستفید کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہٹھیکیدار کے خلاف سکول کی تعمیرات میں ناقص مٹیریل کے استعمال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔