صوبائی وزیر اقبال وزیر کی کوششوں سے دو قبیلوں کے مابین تنازعہ حل

پشاور:صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے دو قبائلی قبیلوں کے مابین تنازعہ حل کردیا۔تفیصلات کے مطابق کابل خیل قوم کے دو قبیلوں کے درمیان کئی عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ تنازعہ حل کرنے کیلئے صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر ،تحصیلدار غنی وزیر کے ہمراہ فریقین کے گھروں پر گئے جس کے بعد دونوں فریقین نے انہیں تنازعہ حل کرنے کا اختیار دے دیا۔ الحمداللہ تنازعہ افہام و تفہیم سے حل ہوگیا۔دونوں قبیلوں نے محمد اقبال وزیر اور غنی وزیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ مائدین کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیرکی شب وروز محنت نے فریقین کو بھاری جانی و مالی نقصان سے بچایا۔