شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

شمالی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ ہمراہ تحصیل میونسپل آفسیر اور تحصیلدار میرانشاہ نے میرانشاہ بازار میں جب کہ اسسٹنٹ کمشنر میرعلی نے میر علی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہو ئے 45 دکانداروں کو جیل بھیجا۔اس موقع پر تجاویز شدہ سامان کو سرکاری تحویل میں لیکر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف جرمانے لگائے اور وارننگز دی۔ اسسٹنٹ کمشنر میرعلی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ نے خلاف ورزی کرنے والوں اور باقی دکانداروں کو تنبیہہ کی کہ آیندہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں تاکہ عوام الناس کو ٹریفک کی روا نگی میں دقت پیش نہ آئے۔