باجوڑ: ضلعی انتظا میہ کا جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف آپریشن شروع

باجوڑ: ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم نےغیر قانونی طور پر جنگلات اور لکڑی کاٹنے کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم نے تحصیل سالارزو میں غیر قانونی طور پر کاٹے گئے جنگلات اور لکڑی کے ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو حراست میں لیا گیا جسے ایف آئی آر درج کروانے کے لئے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا. ڈرائیور اور اسمگلر پولیس کے حراست میں ہیں اور مزید کاروائی جاری ہے۔ جنگلات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ماحولیات میں اسے کلیدی حیثیت حاصل ہے اور اس کے کاٹنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائیگی۔