وزیرستان میں کسی قسم کی بھی کرفیو نافذ نہیں ہے ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے محسن داوڑ کو کیا تکلیف ہے؟ اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ وزیرستان میں کسی قسم کی بھی کرفیو نافذ نہیں ہے البتہ عوام کے مطالبے پر ان علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہاہے جہاں پر حالیہ دہشتگردی میں ملوث کچھ مشکوک لوگ موجود ہے۔

صوبائی وزیر اقبال وزیر نےپی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی جھوٹ پر مبنی ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ محسن داوڑ کا ٹویٹ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ اب سمجھ نہیں آرہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے محسن داوڑ کو کیا تکلیف ہے؟