ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا ذخیرہ اندوزی،ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن

باجوڑ:ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کے خلاف انتظامیہ باجوڑ کا کریک ڈاؤن۔اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خار فضل الرحیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوتے دو افراد کو رنگے ہاتھوں دھر لئے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سبسیڈائیزڈ آٹا ڈسٹریبیوشن اور عوام کو ترسیل میں فقدان کے سلسلے میں مسلسل شکایات موصول ہورہے تھے جبکہ دوسری طرف انتظامیہ مختلف ذرائع بشمول ٹائیگر فورس تقسیم کار پر گہرا نظر رکھا ہوا تھا جسکے نتیجہ میں انکشاف ہوا کہ چند عناصر گورنمنٹ سبسیڈائیزڈ آٹا کو عنایت کلی بازار میں غیر قانونی طور پر جمع کرکے اسے بعد میں فائن آٹا کے بوریوں میں منقتل کرنے کے بعد مہنگے دام فروخت کی دھندہ میں مصروف ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے پولیس اہلکاروں اور ٹائیگر فورس جوانوں کے ہمراہ متعلقہ جگہ پر چھاپہ مارا اور مکمل چھان بین کے بعد غیر قانونی دھندہ میں ملوث شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ بعد میں اس شخص کی نشاندھی پر خار بازار سے فائن آٹا کے خالی بوریاں فراہم کرنے والے شخص کو بھی دھر لیا گیا جنکے خلاف کاروائی جاری ہے اور مزید انکشافات کی بھی امید ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے واضح کیا کہ منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی کسی بھی شکل میں اجازت نہیں دی جا ئیگی۔