لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل میں پراسرار بیماری کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات

خیبر:لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل میں پراسرار بیماری کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بہتر اقدامات کئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر خیبر اور ڈی جی ہیلتھ کی میڈیکل ٹیم نے علاقے کے دورے کئے، اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے۔ انہوں نے پانی کے نمونے، خون اور یورین کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹسٹ بھی کرواۓ ہیں۔ ڈاکٹرز سٹاف کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر علاقے کے وزٹس کرتے ہیں۔