شمالی وزیر ستان:قبائلی روایات کے مطابق مخالفین کے گھروں کو مسمار کرنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں ایف سی آر کو دوبارہ زندہ کرنے کی سازشیں ناکام. علاقہ مشران کو ایف سی آر کی فرسودہ روایات کو مزید نہ چھیڑنے اور آئین و قانون کی پاسداری اور پولیس کیعملداری پر آمادہ ،مشران کو آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے تمام معاملات حل کرنے پر قائل،ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور علاقائی مشران کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے بویا کے علاقے لانڈ محمد خیل میں گھروں کی مسماری روک دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر علاقائی مشران ملک جان فراز ، ملک مہربان ، حافظ نور اللہ شاہ، مولانا گل زمان، تحصیلدار غنی الرحمان وزیر، تحصیلدار مفید عالم ، ڈی ایس پی ریاض خان ، ایس ایچ او دتہ خیل اور محرر دتہ خیل کی کوششوں سے مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا گیا۔ اور ایک واضع پیغام دیاگیا۔ کہ کسی بھی مسئلے میں کسی بھی گھر کو مسمار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ مسائل کو ہر عدالت اور مقامی جرگوں کے ذریعے حل کیا جائے گا۔مشران نے عہد کیا کہ وہ مزید قبائلی روایات کے مطابق فیصلے نہیں کریں گے، گھروں کو مسمار نہیں کریں گے اور آئین و قانون کے تابع رہیں گے۔