شمالی وزیرستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

شمالی وزیرستان:ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے غلام خان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں سپشلیسٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور دوائی تقسیم کی۔ مجموعی طور پر 684 مریضوں کا معائنہ کیا گیااور 196 لیبارٹری ٹسٹس کرائے گیں۔ میڈیکل کیمپس ،موبائل ہسپتال کے انعقا د کا یہ سلسلہ ضلع کے دیگر حصوں میں باقاعدگی سے منعقد کئے جائینگے تاکہ عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔