عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے قبائلی ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

کرم :عوامی مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کرم کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نے اپر کرم کے علاقے زیڑان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں اہلیانِ زوڑ کلے،نوے کلے، تاجک، قبادشاہ خیل، حاجی گل میاں کلے،لرہ درہ برہ درہ،ملاباغ، چھپر،للمئے، موسیٰ خیل، جان خانی کلے،ڈاگو کلے، ٹولہ وغیرہ کے عوام نے دل کھول کر اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر کو بیان کئے۔ جس میں زیڑان روڈ کی پختگی، زیڑان ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینا، میل فیمل پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن، بی ایچ یوز، شفاخانہ حیوانات، بجلی، پینے کیلئے صاف پانی، پشتے،معدنیات کیلیے اقدامات،قوم حسن زئی کی بقایا اراضی کی تقسیم۔ ڈی ایچ کیو میں خالی آسامیوں پر بین، ایجوکیشن میں اساتذہ کی تقرریاں جیسے مسائل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر احمد خان،ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر علی حسین،تحصیلدار محمد طارق کے علاوہ سیکرٹری ٹو ایم این اے جلال حسین بنگش، سیکرٹری ٹو ایم پی اے ارشاد حسین بنگش، سیکرٹری ٹو سنیٹر منصب علی بنگش اور تمام محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نے بعض مسائل کی موقع پر حل کرنیکی احکامات جاری کئے۔ جبکہ بعض مسائل کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کئے۔کھلی کچہری کے اختتام پرعلاقے کے مشران کونسلر سید محمد، سید مشیر حسین، اور سید اکبر جان نے ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد،اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر اخمد خان اور ضلعی انتظامیہ کرم کا علاقہ زیڑان میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اور ملک سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گئیں۔