لنڈیکوتل میں بچوں کی بیماری رپورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا فوری ایکشن

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہپسید خیل لنڈیکوتل میں بچوں کی بیماری کے سلسلے پانی، خون اور یورین کے نمونے اکھٹے کر لئے گئے، ڈاکٹرز سٹاف کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر علاقے کے وزٹس کر رہے ہیں۔لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل میں بچوں کی بیماری رپورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے فوری ایکشن لیا اور اس سلسلے میں پینے کے پانی، بچوں کے خون اور یورین کے نمونے ٹسٹ کے لئے حاصل کر لئے ہیں۔ اس بیماری میں بچوں کا بخار ہوتا ہے اور ان کو سردی لگتی ہے۔ ڈاکٹرز نے پہلے 250 بچوں کا چیک اپ کیا، لیکن کسی بچے میں کسی قسم کے ہیضے کے اثرات نہیں تھے۔ وہاں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، مفت دوائیاں وغیرہ دی گئی، ڈاکٹرز سٹاف کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر علاقے کے وزٹس کرتے ہیں۔ پانی کے ٹسٹ رزلٹس آچکے ہیں۔ جوکہ تمام زمہ داروں کے ساتھ شیئر ہو چکے ہیں۔ ٹسٹ رزلٹس کے مطابق پانی میں کسی قسم کے مضرصحت مادہ نہیں ہے۔ پھر بھی اگر کسی کو شک ہو، تو پانی ابال کر پیا کریں۔ ڈینگی اور ملیریا کے ٹسٹ بھی ہو چکے ہیں، جوکہ صاف ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈیکوتل کی ایک میڈیکل ٹیم ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ علاقے والوں کو بھی اگاہ کیا گیا ہے، کہ بچوں کو علاج کے لئے بروقت ہسپتال لایا کریں۔ تاہم بیماری کا سبب یورین انفیکشن ہو سکتا ہے۔