باجوڑ:ٹرانسپوٹر مقرر کردہ گنجائش کے مطابق ہی سواریاں بٹھائیں ، اسسٹنٹ کمشنر خار

باجوڑ:اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو مقرر کردہ کرایہ نامہ کے پابند ہے ٹرانسپوٹر مقرر کردہ سواریاں کی گنجائش کے مطابق ہی سواریاں بٹھائیں اوولوڈنگ کسی صورت نہ ہو گی۔ پبلک ٹرانسپورٹر مسافروں کو سفری سہولیات قانون و قاعدے کے مطابق فراہم کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےعوامی شکایات کے پیش نظر اور مروجہ قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے حکم پر گنجائش سے زیادہ سواریاں اور سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پر ٹرانسپورٹرز و ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران فیلڈرز اور دیگر موٹر کاروں میں 8 سے 10 مسافر لے جانے اور سرکاری کرایہ نامہ سے تجاوز پر 30 ڈرائیوروں کوگرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی شروع کی گئی۔ کاروائی کے دوران اے سی خار نے واضح کیا کہخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی گاڑیوں کو حادثات سے بچانے کے لیے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کروائی جائے ۔انھوں نے کہا کہ اوولوڈنگ کے باعث بھی حادثات ہوتے ہیں ان کو بھی روکا جائے گا بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے روٹ پرمنٹ بھی کینسل کیے جائیں گے ۔