کرم:غیر حاضر سرکاری ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ

کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کے اپر کرم کے مختلف سول ڈسپنسریوں اور بی ایچ یو کے اچانک دورے اور غیر حاضرسٹاف کے محکمانہ کاروائی اور ڈیوٹی میں غفلت کرنے پر مختلف ڈسپنسر یوں کے اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات ڈی ایچ او کرم ڈاکٹر عطاءاللہ کو جاری۔تفصیلات کےمطابق امروز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ نے علی الصبح اپر کرم کے مختلف سول ڈسپنسریوں جن میں سول ڈسپنسری کچکینہ، شینگک، نستی کوٹ،بوغرہ اور بی ایچ یو بوڑکی شامل ہیں کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری، روزانہ کی کارکردگی اور سٹاک رجسٹرز چیک کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ڈی ایچ او کرم ڈاکٹر عطااللہ بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مکمل غیر حاضر سٹاف کی ڈی ایچ او کرم ڈاکٹر عطاءاللہ کو محکمانہ کاروائی اور بعض کے ڈیوٹی میں غفلت کرنے پر تبادلوں کے احکامات بھی جاری کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ غیر حاضر ملازمین کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔ ڈی ایچ او کرم ڈاکٹر عطاءاللہ نے ان ملازمین کے خلاف من وعن محکمانہ کاروائی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی دی۔ واضح رہے کہ سول ڈسپنسری کچکینہ مکمل طور پر بند پائی گئی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر ڈی ایچ اوکرم ڈاکٹر عطاءاللہ کو محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کئے۔