قبائلی عوام کا پاک فوج سے محبت پی ٹی ایم کیلئے تکلیف دہ ہے ، محمد اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے قائدین فوج کو بدنام کرنے کیلئے طرح طرح کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں

۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کی جانب سے پاک فوج پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے بے تاج بادشاہ محسن داوڑ کو اسلئے تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ قبائلی عوام یوم دفاع کے موقع پر فوج کی حمایت میں کثیر تعداد میں نکلے اور تین کلومیٹر کا تاریخی پرچم لہرایا۔ فوج کی قربانیوں کی بدولت وہ وزیرستان میں آزاد گھوم رہا ہے۔ کاش آج کے دن وہ شہیدوں کی قربانیاں تسلیم کرتے۔