آئی ڈی پیز کیمپ بکاخیل بنوں میں مقیم کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہے، اقبال وزیر

پشاور:خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے آئی ڈی پیز کیمپ بکاخیل بنوں میں مقیم کسی کو کوئی تکلیف یا مسائل نہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہپی ٹی ایم نے کچھ عرصہ پہلے یہ جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا تھا کہ بنوں بکاخیل کیمپ میں آئی ڈی پیز کو تکلیف کا سامنا ہے اور بہت مشکل میں ہیں۔ اسی ہی وقت میں کیمپ چلا گیا اور مشران سے ملا۔ سب مشران نے مجھے بتایا کہ ہمیں یہاں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ پی ٹی ایم ہماری مجبوریوں پر سیاست نہ کریں۔