اورکزئی : دہشت گردی سے متاثرہ افراد میں 17کروڑ 36لاکھ روپے تقسیم

اورکزئی:اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے کے 5سو گھرانوں میں دہشت گردی کے دور میں تباہ شدہ گھروں کے مد میں 17کروڑ 36لاکھ روپے معاوضے کے چیک تقسیم ماموزئی میں ہسپتال صحت تعلیم سڑکوں سمیت بنیادی ضروریا ت اولین ترجیح ہیں ماموزئی کے ہر گاؤں میں 6ماہ تک مسلسل فری میڈیکل کیمپس لگیں گے ماموزئی کے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال نے اورکزئی ہیڈ کوارٹر جرگہ ہال میں ماموزئی قبیلے میں تباہ شدہ گھروں کے مد میں منعقدہ معاوضے کے چیکوں تقسیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واجد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی عدنان احمد، سینٹر اورنگزیب اورکزئی کے بھائی شکیل،ایم این اے ملک جواد حسین کے بھائی ملک لائق کے علاوہ ماموزئی قبیلے کے سینکڑوں مشران و نوجوانان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزن جمال نے کہاکہ اپر اورکزئی ماموزئی وہ قبیلہ ہے کہ جنہوں نے دہشت گردی کے دور میں اپنے علاقے سے سب سے پہلے ہجرت کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بعد سب سے اخر میں واپسی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ماموزئی بہت زیادہ متاثر ہواہے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ اور ہم سب کو اس کا شدید احساس ہے سردی سے پہلے ماموزئی قبیلے کے تباہ شدہ گھروں کے سروے تین ماہ کے اندر اندر مکمل کی جائیگی اس کیلئے اضافی سروے ٹیمیں بھیج دی جائیگی غزن جمال نے کہاکہ ماموزئی قبیلے میں بہت جلد اربوں روپے سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاجائیگا۔