باڑہ اور تیراہ کے متاثرین میں 16 ملین روپے کے امدادی چیک تقسیم

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کے احکامات پرسی ایل سی پی نے باڑہ اور تیراہ کے مختلف قبیلوں اکاخیل, ملک دین خیل , شلوبر قمبر خیل وغیرہ کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 16 ملین روپے کے معاوضوں کے چیکس 58متاثرین میں تقسیم کئے ۔خیبر ھاؤس میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبرمحمود اسلم، سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نوید اکبر, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جمشید خان اور سکیورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی۔سی ایل سی پی کے مطابق مذکورہ تقریب میں تقسیم شدہ چیکوں کی کل مالی2744.56 ملین تھی۔ سی ایل سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک خیبر کے تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو 2ارب 74 کروڑ 4 لاکھ اور 56 ہزار معاوضے کی مد میں تقسیم ہو چکے ہیں جس میں 5317 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 3861 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک مل چکا ہے ۔