پاک فوج کے ہر شہید کو سلام پیش کرتا ہوں ،محمد اقبال وزیر

پشاور:خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہآج اگر میں وزیرستان میں بغیر کسی خوف کے آزاد گھومتا پھرتا ہوں۔

تو یہ شہید لیفٹننٹ خالد ناصر کی طرح ان ہزاروں شہیدوں کی خون کا ثمر ہیں۔ جنہوں اپنے جان کے نظرانے پیش کرکے ہمیں ایک پرامن و خوشحال وزیرستان دیا۔ بطور وزیرستان کا نمائندہ میں پاک فوج کے ہر ایک شہید کو سلام پیش کرتا ہوں۔