جنوبی وزیر ستان: آئی ڈی دھماکے میں زخمی بچوں کی علاج سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے ، عرفان اللہ

پشاور:قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی سرحدی علاقے خڑ پل کے قریب گزشتہ دنوں آئی ڈی بلاسٹ میں چار بچے زخمی ہوئے تھے جن کو علاج کے لئے ایس ڈبلیو ایس سکاوٹس ہسپتال سے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیاگیاتھا۔ سی ایم ایچ میں ان بچوں کا علاج جاری ہے تاہم اس افسوسناک واقعے میں سات سالہ راحیلہ بی بی کے دونوں ہاتھ ضائع ہوگئے ہیں، جبکہ 12 سالہ ضیاءاللہ کی ایک آنکھ ضائع ہوئی ہے ،باقی دو بچے آٹھ سالہ شکیلہ بی بی اورپانچ سالہ مینہ بی بی زخمی ہوئے تھے تاہم اب ان کی حالت نارمل ہے۔فاٹا ڈیسیبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین عرفان اللہ جان نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ میں سی ایم ایچ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں ، زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں ، انشاء اللہ کور کمانڈر پشاور متاثرہ خاندان کو معاوضہ بھی دیں گے،پاک فوج کی جانب سے لینڈ مائنز کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے،تاہم یہ ایک مشکل عمل ضرور ہے جس میں دوران صفائی متعدد فوجی جوان خود شکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو سمجھائے کہ کسی بھی کھلونا نما چیز کو ہاتھ نہ لگائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو،ایسی مشکوک اشیاء ملنے پر بڑوں کو چاہیے کہ وہ قریبی چیک پوسٹ یا پولیس تھانہ کو اطلاع دیں ۔