شمالی وزیرستان :متاثرین ضرب عضب کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

شمالی وزیر ستان :ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی طرف سے متاثرین ضرب عضب کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری۔میرانشاہ بازار کے 380 متاثرین کو چیکس دئیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہدعلی خان اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار نے متاثرین میں چیکس تقسیم کیے۔ مجموعی طور پر میرانشاہ بازار کے میں اب تک 1300 دکانداروں کو معاوضوں کی ادائیگی کی گئی ہے۔ جبکہ بقایا دکانداروں کو کورٹ سٹے آرڈر کے بعد معاوضوں کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ تاکہ متاثرین دوبارہ اپنے کاروباروں کو بحال کر سکیں.