زمونگ کور ہمارا گھر

تحریر:مرادعلی مہمند ۔۔۔
زمونگ کور “ہمارا گھر” ۔پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا تھا جس کے تحت سڑک کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم اور اچھی زندگی گزارنے کے لئے ایک ایسا موحول دیا جائے جہاں پر بورڈنگ اور رہائش ، معیاری تعلیم ، کھیل ، پیشہ ورانہ مہارت ، اور اپنے کردار کی نشوونما کے لئے سہولیات بھی موجود ہو. آج زمونگ جانے کا موقعہ ملا وہاں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی نے ہمارے دفتر سپورٹس ڈایریکٹریٹ کا دورہ کیا اور اسی درخواست کی روشنی میں میں اپنے پی ایم ہو یعنی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ جس میں امیر محمد ڈپٹی ڈائریکٹر سید زاہد علی شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ارسلان خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہے. زمونگ کور کا افتتاح عمران خان وزیراعظم پاکستان نے کی تھی جسکا مقصد سڑکوں پر رلنے والے بچوں کو اعلی زندگی دینا مقصود تھا جب بھی عمران خان وزیراعظم صاحب پشاور کا دورہ کرتے ہیں تو زمونگ کور کو خصوصی طور پر پوچھتے ہیں.وہاں جاکر سید احمد جو وہاں کر ڈائریکٹر تھے سے ملاقات ہوئی جنھوں نے ادارے کے بارے تفصیلاً بتایا تو یقین جانیں آنکھوں دیکھا حال ہے کہ وہاں پر بچوں پر بہترہن رہایش خوراک کپڑے اور زندگی کی ہر سہولہت دی جاری ہے ہم نے سپورٹس محکمے کی جانب سے ایک عدد مارشل آرٹ حال ان ڈور گیمز جس میں چیس کریم بورڈ لڈو کرکٹ فٹ-بال وغیرہ شامل ہیں کو ان بچوں کے 1000 کھیلوں کے سہولیات میں شامل کیا.وہاں پر بہت سارے بچے ایسے تھے جن کو سڑکوں پر کچرا اٹھاتے ہوے یہاں پر لایا گیا ہے سارے بچے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں اور تعلیم بھی اسی چاردیواری کے اندر حاصل کر رہے ہیں. ہمارے سپورٹس کے افسران نے ایک عدد سپورٹس گالا بھی ان بچوں کے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جہاں پر بچوں کو کرکٹ بیٹ بال فٹ-بال ولی بال ٹیبل ٹینس کے علاوہ نقد انعام بھی دیا جاے گا تاکہ بچوں کا رجحان کھیلوں کی طرف راغب ہو سکے اور مستقبل میں یہی بچے پھر کھیلوں کےمیدان میں ملک اور قوم کا نام روشن کرے.میں نے ڈایریکٹر صاحب کو سپورٹس محکمے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ یہاں کے بچوں کو بھی ایسی پروگرام میں شامل کرے تاکہ کھیلوں کے میدانوں میں یہ بچے شرکت کر سکے. اس بات کی بے حد خوشی ہوئی کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے ان بے سہارا بچوں کو جن کی زندگی سڑکوں پر اور بعد میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ زندگی گزارنے میں گزارنی تھی لیکن اللہ کے فضل سے انھیں نی اور بہتر زندگی گزارنے کا موقعہ اللہ نے دیا. زمونگ کور میں 300 سے بچے زہر تعلیم ہے اس ملک میں اور بہت سارے ادارے ہونگے جو ایسی طرح کے کام کررہے ہیں جس میں یتیموں کی پرووش سب کچھ شامل ہے ان اداروں اور اس میں کام کرنے والوں کو جتنا بھی سراہا جاے کم ہے.اللہ ہمارے معاشرے ہر صاحب حیثیت شخص کو ایسے اداروں کے ساتھ مالی معاونت کی ہدایت فرمائے اور اللہ ہمارے ملک کو امن اور انصاف کا گہوارہ بناے آمین ثم آمین