باجوڑ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

باجوڑ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس۔اشیاءروز مرہ کی نئی قیمتیں تاجروں ، دکاندارا ن اور صارفین کی مشاورت سے مقرر کی گئی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چار فضل الرحیم، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر ، تحصیلدار وکیل خان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف ، سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلا س کے دوران مختلف اشیاءضروریہ کی موجودہ و بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتار چڑھاﺅ کا جائزہ لیتے ہوئے متفقہ طور پر عام مارکیٹوں کے لئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کی گئیں۔جس کے مطابق چاول نمبر 1 سیلہ 150روپے، چاول کائنات پکہ 140روپے چاول باسمتی کچہ 140 چاول سیلہ سپری95 روپے، چاول سپر فائن 70 روپے، چاول اری 6 65 روپے، چاول جوشی 60 روپے، لوبیا چائنہ 160 روپے، لوبیا وطنی تاجک 200 روپے، چنا اے کلاس ترکی موٹا 130روپے، ، دال چنا اے کلاس 135روپے، دال چنا بی کلاس باریک 120روپے، اور دیگر اشیاء فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی۔سبزیوں اور پھلوں کی قیمتی روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں نیلامی کے بعد جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت محکمہ لائیو سٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کی مشاورت سے جاری کرے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زمین خان نے تاجروں اور دکانداروں سے کہا کہ گرانفروشی سے گریز کریں اور صارفین کو مقررہ قیمت پر ہی اشیاءفروخت کریں۔انہوں نے پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاءصرف کی قیمتوں کی مسلسل چیکنگ کریں اوور چارجنگ کرنے والے ناجائز منافع خوروں کی بھاری جرمانوں کے علاوہ ان کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔