خیبر:اسسٹنٹ کمشنرمحمد عمران کا لنڈیکوتل میں سستا بازار کے سائٹ کا دورہ

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران کا لنڈیکوتل میں رنگنڑ کے مقام پر سستا بازار کے سائٹ کا دورہ.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنران (زیر تربیت) ٹی ایم او لنڈیکوتل سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ علاقے میں سستا بازار قائم کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر صفائی کا اغاز کرلیا ہے جو کہ مکمل جاری رہے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ صفائی صورتحال کو مزید نکھار اور بہتر بنانے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں جائینگے تاکہ لنڈی کوتل تحصیل کو صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق بہتربنایا جاسکیں۔