شمالی وزیرستان میں موبائل ٹاور کو نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ سے اڑا دیا

میرانشاہ:میرانشاہ شمالی وزیرستان میں یو فون موبائل ٹاور کو نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکہ سے اڑا دیا، پولیس کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں کچھ عرصہ پہلے موبائل ٹاور نصب کیا گیا تھا، واقعہ گزشتہ شب 12 بجے کے قریب پیش آیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہیں ۔