خیبر:سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ،ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،اسسٹنٹ کمشنر محمدعمران

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران کی زیر صدارت اے سی افس میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی میٹنگ،اس موقع پرایڈیشنل اے سی شمس الاسلام،اسسٹنٹ کمشنران زیر تربیت،محکمہ صحت،پولیس،ریسکیو 1122،سی اینڈ ڈبلیو،پبلک ہیلتھ،ٹی ایم اے کیساتھ سیلاب کے خطرے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں باقاعدہ طور پر صوبائی حکومت کے واضح احکامات کی روشنی پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں تمام محکموں کو فوری الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ہر قسم کے حالات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور تمام حفاظتی اقدامات فوری عمل میں لاتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری تیار ہے۔