دہشتگردی کوختم کرنےکیلئےپاک فوج نےلازوال قربانیاں دیں ، اقبال وزیر

پشاور:خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے وزیرستان میں آج مکمل امن و امان کی فضا قائم ہو چکی ہے، جوکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقے شمالی وزیرستان میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،کھلی کچہری میں تحصیل شوہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔محمد اقبال وزیر نے مختلف نوعیت کے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنے ٹیم اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔انہوں نے اپنے حلقے کا شکریہ اداکرتے ہو ئے کہا کہ شمالی وزیرستان کے غیور اور محب وطن قبائل نے مجھے ووٹ دیکر منتخب کر کے ہمیشہ بہت عزت دی ہیں۔