باجوڑ: محکمہ صحت کے زیر اہتمام ملیریا بیماری کی تشخیص کیلئے کیمپ کا انعقاد

خیبر:ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران کا پسید خیل کے علاقے کا دورہ۔اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈاکٹر نیک داد بھی موجود تھے،علاقہ مکینوں میں ملیریا بیماری کی شکایت پر علاقے میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے خصوصی میڈیکل ٹیم بنائی گئی ہے ۔جو پسید خیل کے علاقے گئے اور وہاں کیمپ لگاکر لوگوں کے ٹیسٹ کےلئے سیمپل لئے گئے ہے۔مکینوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور متعلقہ محکمہ صحت کے حکام کو مریضوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہدایات جاری کردیئے کہ ہر صورت میں مریضوں کا بہترین علاج کریں۔