باجوڑ: ملکی وسائل کے صحیح استعمال میں ٹائیگر فورس کا ایک اہم رول ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نواگئی

باجوڑ:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہدایات کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ وزیر نے اپنے دفترمیں نواگئ اور چارمنگ ٹائیگر فورس ممبران کے ساتھ ایک اہم مٹینگ کا انعقاد کیا۔مٹینگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ٹائیگر فورس ممبران کو ان کے ذمہ داریوں اور انتظامیہ کا ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے سلسلے میں گفت و شنید کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ان پر واضح کیا کہ ملکی وسائل کے صحیح استعمال میں ٹائیگر فورس کا ایک اہم رول ہے اور فورس کے نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے ذمہ داریوں کیساتھ مخلص رہیں۔ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے انکو درپیش مسائل کے بارے معلومات دیئے اور اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ انتظامیہ انکا ہر ممکن مدد کریگا اور یہ کہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ انکا مسئلہ اٹھایا جائیگا تا کہ فیلڈ کاروائی میں متعلقہ محکمہ کے اہلکاران ٹائیگر فورس کے ساتھ تعاون کریں اور انکے ذمہ داریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔