پی ٹی ایم کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ، جنوبی وزیرستان میں غیرت کے نام پرقتل خاتون کی موت کو آرمی سے جوڑ دیا

پشاور:پشتون تحفظ مومنٹ کا ایک اور جھوٹ بے نقاب جنوبی وزیرستان میں غیرت کے نام پر قتل خاتون کی موت کو آرمی سے جوڑ دیا،جنوبی وزیرستان میں غیرت کے نام پر قتل ہوئی خاتون جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا تھا۔ اور ورثا نے اس کی پوسٹ مارٹم کی اجازت بھی نہ دی تا کہ وہ خود کو بچا سکے۔

لیکن جھوٹ اور پروپیگنڈے پر چلنے والی تحریک پشتون تحفظ مومنٹ نے اسے بھی پاکستان آرمی سے جوڑ دیا۔پشتون تحفظ مومنٹ کے کارکن عالم زیب محسود کی جانب سے ٹویٹر پر پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا گیا تھا کہ قتل کی گئی خاتون کے خاندان کو فوج نے اٹھا لیا تھا۔ جن کو رہا نہ کئے جانے پر خاتون نے خود کشی کرلی۔