آئندہ 3 سالوں کے دوران وزیرستان کا کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں رہے گا ، اقبال وزیر

شمالی وزیر ستان:خیبر پختونخوا کےصوبائی وزیر ریلیف، بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہمجھے قوی امید ہے کہ آئندہ 3 سالوں کے دوران وزیرستان کا کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہیں رہے گا۔میں پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی حکومت کا بے حد شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے شمالی وزیرستان سمیت جنوبی وزیرستان کیلئے بھی پولیس بھرتیوں میں سب سے زیادہ آسامیاں رکھی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہخیبر پختونخوا کے حالیہ پولیس بھرتیوں میں شمالی وزیرستان کو سب سے زیادہ 463 آسامیاں دی گئی ہیں جس سے مرکزی و صوبائی حکومتوں کی وزیرستان کیلئے نیک نیتی سے کام کرنے کا اندازہ ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت ہر شعبے میں شمالی وزیرستان کو خصوصی فوقیت دے رہی ہے۔محمد اقبال وزیر نے کہا کہ انشاءاللہ ہماری حکومت ہر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے دکھائی گی اور بے روزگار نوجوانوں صوبے کے تمام اداروں میں برسر روزگار کرے گی۔