اورکزئی پولیس کی کاروائی ، بارودی موادسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اورکزئی : پولیس کی اہم کاروائی، بارودی مواد اور کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،اورکزئی پولیس نے چھپری فیروز خیل چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 1700 مختلف بور کے کارتوس اور 3 پیکٹ بارودی مواد برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کرلیا۔