ضلع مہمند : پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

ضلع مہمند : پولیس کی اہم کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،ضلع مہمند پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کے دوران سرحدی علاقے تحصیل بائزئ مٹئ درہ میں مکان میں چھاپے کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کرکے ملزم حبیب اللہ ولد سندان کو گرفتار کرلیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 72 عدد آر پی جی کے گولے اور 64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔