جنوبی وزیرستان: سیکورٹی فورسزکی کارروائی ،تحریک طالبان کے اہم کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:ایف آر جنڈولہ میں ایک کارروائی کے دوران تحریک طالبان عصمت اللہ شاہین گروپ کا شدت پسند کمانڈر ابوبکر عرف حمزہ ماراگیا۔جنوبی وزیرستان۔ اطلاعات کے مطابق پاک آرمی کی نفری نے ٹانک کے ٹرائبل سب ڈویژن جنڈولہ کی حدود بکل خیل نالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں کمانڈر ابوبکر عرف حمزہ ولد مکین خان ساکن عمر خان ٹانک ماراگیا جس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد ابوبکر عرف حمزہ کئی دہشت گردی کارروائیوں میں ملوث تھا۔