پاراچنار: جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم

کرم: محرم الحرام کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس پاراچنار میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کررہے ہیں۔ کرائسز مینجمنٹ سیل میں تمام متعلقہ محکموں کے آفسران سمیت امن کمیٹی کے ممبران بدوران جلوس موجود ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نےکرائسز مینجمنٹ سیل میں موجود متعلقہ محکموں اور امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور ان سب کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر کرم نےحضرت امام حسین علیہ السلام کے شہادت اور کردار پر روشنی ڈالی اور کہا۔ کہ واقعی محرم ایک مقدس مہینہ ہے۔اسے ہمیں بھائی چارے اور اتفاق واتحاد کا درس ملتا ہے اور امسال محرم الحرام کے دوران فل پروف سیکیورٹی کےانتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ریٹائرڈ پرنسپل سید جمیل حسین کاظمی، سیکرٹری ٹو ایم پی اے ارشاد حسین بنگش، سماجی کارکن ابرار جان طوری اور رکنِ انجمنِ حسینیہ سید مشیر حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم کے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور ہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی دی۔ بعد ازاں محرم الحرام کے خیرو خیریت سے اختتام پذیز ہونے کی خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔