شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی

شمالی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک نے رزمک بازار میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی گرانفروشوں, صفائی کا خیال نہ کرنے والوں , غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں اور تجاوزات کے خلاف کاروائی میں 11 افراد گرفتار کیے۔ ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کی طرف سے ایسی کاروایاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ عوام الناس کو معیاری اشیاء سرکاری ریٹ پر مل سکیں۔