محکمہ لائیو سٹاک ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں بھیڑ بکریاں تقسیم

باجوڑ: لائیو سٹاک آفیسر باجوڑ ڈاکٹر احمد یونس نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے غریب خواتین اور معذور 252 افراد میں 504 چھوٹے جانور تقسیم کئے جائیں گے جن میں اعلی نسل کی بکریاں اور بھیڑیں شامل ہیں اس ضمن میں ایک تقریب پولٹری فارم خار میں منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ،اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر تھے ۔اس موقع انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز، انڈر ٹرینگ اسسٹنٹ کمشنر شکیل احمدایم این ایز فوکل پرسن نے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے جانور تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوہ خواتین اور معذور افراد میں جانوروں کی تقسیم حکومت خیبر پختونخواکا بہترین فلاحی منصوبہ ہے۔جس کی بدولت انہیں باعزت روزگار کی فراہمی یقینی ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے مزید کہا کہ بچے دینے والی بھیڑ بکریوں کی تقسیم سے مستحق خاندانوں کو زبردست معاشی سہارا ملے گا۔آخر میں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر احمد یونس نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ اور اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ حبیب اللہ وزیر کو اپنی طرف سے شیلڈ پیش کی ۔