شمالی وزیرستان :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کا میرانشاہ میں ریونیو دربار کا انعقاد

شمالی وزیر ستان:وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان نے میرانشاہ میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان, اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ ، اسسٹنٹ کمشنر میرعلی ، تحصیلدارن ، پٹواریان ، ڈومیسائل کلرک اور دیگر آفیشلیز نے شرکت کی۔ دربار میں عوام الناس کےکثیر تعداد نے شرکت کی۔ فرد، ڈومیسائل ، ریکارڈ کی درستگی سے متعلق شکایات کو موقعے پر حل کیا گیا جبکہ کورٹ کیسز کے عمل درآمد سے متعلق متعلقہ آفسران کو ہدایت جاری کی گئی۔ ریونیو دربار کے انعقاد کو شرکاء نے سراہا اور ضلع کے مختلف علاقوں میں اس کے انعقاد پر زور دیا ۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ریونیو دربار ہر مہینے منعقد کئے جائیں گے۔