ہلال احمر پاکستان کا قبائلی اضلاع میں 5 بنیادی صحت مراکز کے قیام کا فیصلہ

پشاور: ہلال احمر پاکستان نے قبائلی اضلاع میں پانچ بنیادی صحت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے سٹاف کی تعیناتی کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے پانچ قبائلی اضلاع میں کورونا سے متاثرہ 750خاندانوں میں فوڈ پیکیج بھی تقسیم کیے گئے جس میں گھی، چینی ، دالیں اور دوسرے اشیاء خور و نوش شامل ہے، فوڈ پیکیج مستحق افراد میں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے تقسیم کیے گئے، شمالی وزیرستان میں راشن تقسیم کرنے کے ایک تقریب کے دوران چیئرمین ہلال احمربرائے قبائلی اضلاع آصف خان محسود نے کہا کہ قبائلی عوام نے بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا ہے، ہلال احمر پاکستان انکو کبھی بھی اکیلے نہیں چھوڑے گی انکا کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مختلف قبائلی اضلاع میں پانچ صحت کے بنیادی مراکز قائم کررہی ہے جس کیلئے سٹاف کی تعیناتی بھی ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ فوڈ پیکیج تقسیم ہونے کا یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران آصف خان محسود نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں حکومتی اداروں کے مدد سے 10کروڑ درخت لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔