کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار کا اچانک دورہ

کرم:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کرم عصمت اللہ نےاچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے صفائی کے ابتر صورتحال پر انتہائی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین سے متعقلہ سٹاف کے خلاف صفائی کے ابتر صورتحال پر رپورٹ بھی طلب کرلیا۔ مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور محرم الحرام کیلیے انتظامات مزید بہتر بنانے کے ہدایات بھی جاری کئے۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ نے ڈی ایچ او آفس پاراچنار کا بھی دورہ کیا۔ جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر عطاءاللہ سے محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے میڈیسن، ایمبولینسز وغیرہ کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر عطاءاللہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو محرم الحرام کے حوالے سے کئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یداللہ بھی موجود تھے۔کافی گفت وشنید کیبعد اس بات پر اتفاق ہوا۔ کہ جلوس کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دو ایمبولینسز معہ حیدری بلڈ بنک ایمبولینس کے علاوہ باقی آرگنائزیشن کے ایمبولینسز مثلاً المدد ویلفیئر ٹرسٹ، پاسدار، چنار بلڈ بنک وغیرہ کے ایمبولینسز جو جلوس کا حصہ ہونگے۔ انہیں پاراچنار سٹی کے مختلف جگہوں مثلاً ایم سی بی بنک چوک، آر پی چوک، ڈی سی چوک، کشمیر چوک اور مینار چوک پر تعینات کئے جائیں گے۔