خیبر :ضلعی انتظامیہ کا لنڈ یکوتل میں کھلی کچہری کا انعقاد

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا کھلی کچہری میں عوام نے ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل پیش کر دئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام تحصیلدار سازمحمد. تحصیلدار طورخم اور نئ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے. کھلی کچہری میں لنڈی کوتل بازار کے تاجروں نے بازار کے صفائی بجلی اور ٹی ایم اے کے حوالے سے دیگر مسائل بیان کر دئے جبکہ سرکاری دفاتر میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آفیسرز کو آگاہ کر دئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے دن رات کھولے رہے گی اور ان کی خدمت کے لئے حاضر رہے گی انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار کے صفائی کے لئے ٹی ایم اے حکام سے بات کرینگے اور بازار کے صفائی مزید بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کی جائے گی تاکہ لنڈی کوتل کے تاریخی سرائے بازار کی رونقیں دوبارہ بحال ہوسکے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کھلی کچہری کے موقع پر کہا کہ تحصیل کمپاؤنڈ میں سائلین کے لئے تمام آفیسرز اور دیگر عملہ حاضر رہے گا انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل بازار میں بجلی پانی صفائی اور دیگر علاقائی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے ساتھ بات چیت کرینگے انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل مشران اور عوام کے ساتھ مل کر مشاورت؛ ور خوش اسلوبی سے حل کرینگے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے۔