کرم:ضلعی انتظامیہ کامحرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے امام بارگا ہوں کا دورہ

کرم:اپر کرم کے مختلف علاقوں کی طرح محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد ہمراہِ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان، میجر نعمان پاک آرمی، صوبیدار زیت اللہ ایف سی، تحصیلدار محال کرم امتیاز احمد، تحصیلدار محمد طارق اور فوکل پاراچنار سٹی سید عاشق حسین نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے امام بارگاہ حرم شاہ، مرکزی امام بارگاہ شلوزان کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے علاقائی مشران سے محرم الحرام کے سلسلے میں جرگے کئے اور انہیں محرم الحرام کے دوران باہمی اتفاق و اتحاد، بھائی چارے، بدرگوں کی تشکیل اور سیکیورٹی کومظبوط بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نے انہیں کرونا وباء سے بچاو کے ضابطہ اخلاق کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔کہ بدوران مجلس اور جلوس سماجی فاصلوں کو اپنائیں۔ ڈپٹی کمشنر کرم نے مزید کہا کہ انشاءاللہ مجالس اور جلوسوں کے دوران اور محرم الحرام کے خیرو خیریت سے اختتام پذیر ہونے تک سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاقائی مشران کیپٹن ریٹائرڈ علی اکبر پیواڑ، قاضی سید افتخار حسین شلوزان، سید مشیر حسین زیڑان اور محمد غلام چیکا نے ڈپٹی کمشنر کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی دی۔جرگوں کی بعد ملک کے سلامتی اور محرم الحرام کے خیرو خیریت سے اختتام پذیر ہونے کی خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔