پاکستان میں فحاشی کو فرغ دینے والے بیرونی عناصر کو پی ٹی ایم کا تعاون حاصل ہے، اقبال وزیر

پشاور:صوبائی وزیر برائے بحالی اور آباد کاری محمد اقبال وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور ایم این اے محسن داوڑ کو گلالئی اسماعیل کے حق میں ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں فحاشی کو فروغ دینے والے باہر ملک کے عناصر کو پی ٹی ایم کی مکمل تعاون حاصل ہے۔

پی ٹی ایم کا مقصد ہی یہی ہے کہ کسطرح باعزت قبائلی خواتین کو اپنے گھروں سے نکالا جائے۔ پی ٹی ایم کو بھی لبرلز طبقے کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ جو مذہب سے منکر ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔