باجوڑ انتظامیہ کی کارروائی ، گرانفروشوں کوبھاری جرمانے

باجوڑ:باجوڑ میں متعلقہ ایکٹس کے خلاف ورزی کنندگان، گرانفروشوں ، غیر قانونی و غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کاروائی۔اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کاعنایت کلی بازار پر اچانک چھاپہ ۔موقع پر 6 دوکانداروں کو غیر قانونی و غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے، گرانفروشی اور ملاوٹ کرنے پر دھر لئے۔ چیکینگ کے دوران اشیائے خوردونوش، کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فروخت، معیار، مقدار اور ایکسپائری پر نظر رکھا گیا۔ اے سی خار نے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اسی طرح چیکینگ جاری رکھے گا تاکہ گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت کا قلعہ قمع ہو اور عوام کا مال اور صحت محفوظ رہے۔ گرفتار شدہ افراد کے خلاف اینٹی سمگلنگ ایکٹ، پرائس کنٹرول ایکٹ اور فوڈز سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں۔